انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی خریدمیں استحکام، فروخت میں1پیسے کی کمی

اوپن کرنسی مارکیٹ، امریکی ڈالراور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میںکمی کا رجحان رہا

جمعہ 8 جون 2018 20:13

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی خریدمیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور فروخت میں میں کمی کا رجحان رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالراور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام جبکہ فروخت میں1پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت115.68روپے سے گھٹ کر115.67روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.00روپے اور قیمت فروخت118.50روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیں1.00روپے اور برطانوی پائونڈ کی قدر50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید139.25روپے سے گھٹ کر138.25روپے اور قیمت فروخت140.75روپے سے گھٹ کر139.75روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.50روپے سے گھٹ کر158.00روپے اور قیمت فروخت160.00روپے سے گھٹ کر159.00روپے ہوگئی۔سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیںبالترتیب5اور10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.40روپے سے گھٹ کر31.35روپی اورقیمت فروخت31.70روپے سے گھٹ کر31.65روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.20روپے سے گھٹ کر32.10روپے اور قیمت فروخت32.50روپی سی گھٹ کر32.40روپے ہوگئی۔

جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.50روپے پرمستحکم رہی۔