وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جنرل الیکشن کمپلین اینڈ کوآرڈینیشن سیل قائم

جمعہ 8 جون 2018 21:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے وزیراعلی ہاؤس میں ایک جنرل الیکشن کمپلین اینڈ کو آرڈینیشن سیل قائم کیا ہے جس میں عوام صوبے میں ہونے والے عام انتخابات کی سرگرمیوں کے حوالے سے شکایات درج کراسکیں گے جس پر متعلقہ اتھارٹیز/ سیل ضلع انتظامیہ سے ان کے تدارک کے لئے رابطہ کرے گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شکایتی سیل اپنی روزمرہ کی جامع رپورٹ نگراں وزیراعلی سندھ کو پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ عوام کی شکایات سیل میں موجود ڈیوٹی افسر فون نمبر 02199202051-4، 02199207568، 02199205065 اور فیکس نمبر 02199202007 اور 02199202000 دی جاسکیں گی۔ کاشف حسین ڈپٹی سیکریٹری (کوآرڈینیشن)، چیف منسٹر سیکریٹیریٹ/ ہائوس اس جنرل الیکشن کمپلین سیل کے انچارج ہونگے جبکہ سیکریٹری (کوآرڈینیشن) وزیراعلی ہائوس مجموعی طور پر نگرانی کریںگے۔