متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر مولانا راشد محمود سومرو نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 پر فارم نامزدگی جمع کرادیئے

جمعہ 8 جون 2018 21:55

سکھر۔ 8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر مولانا راشد محمود سومرو نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 پر پنوعاقل رٹرننگ آفس میں فارم نامزدگی جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے سکھر کیلئے لاڑکانہ سے گاڑیوں کے جلوس میں ریٹرننگ آفس پنوعاقل آفس پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرایا جبکہ جے یو آئی کے میر مبین بلو نے راشد محمود سومرو کے کورنگ کے طور پر این اے 206 پر فارم جمع کرایا پی ایس 22 پنوعاقل پر جے یو آئی کے میر مبین بلو اور کورنگ میں مولانا محمد صالح انڈھر نے نامزدگی فارم جمع کرادیا پی ایس 23 صالح پٹ پر جے یو آئی کے حافظ عبدالحمید مھر نے نامزدگی فارم جمع کرایا مولانا محمد صالح انڈھڑ نے پی ایس 25 جبکہ میر مبین بلو نے کورنگ کے طور پر فارم جمع کرایا پی ایس 24 پر مفتی سعود افضل ہالیجوی کورنگ کیلئے آغا ہارون جبکہ این اے 207 کیلئے آغا محمد ایوب شاہ نے نامزدگی فارم رٹرننگ آفس سکھر میں فارم جمع کرادیا نامزدگی فارم جمع کراتے وقت مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ اب وقت آیا ہے عوام ا حتساب کریں گے ، انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کریںگے انشاء اللہ سندھ سمیت ملک بھر آئندہ حکومت متحدہ مجلس عمل بنائے گی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔