افغانستان، جنگ بندی کی حکومتی پیشکش، طالبان کا مثبت جواب ،عید کے 3روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

وقفے کے بعد غیر ملکی افواج کیخلاف عسکری کارروائیاں بحال ہو جائینگی، حملے کی صورت میں بھرپور دفاع کیا جائے گا،طالبان

ہفتہ 9 جون 2018 15:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) افغان طالبان نے بھی افغان حکومت کی جنگ بندی پیشکش کا مثبت جواب دے دیا، افغان طالبان عید پر 3روزہ جنگ بندی کریں گے،عید کے وقفے کے بعد غیر ملکی افواج کے خلاف عسکری کارروائیاں بحال کر دی جائیں گی، عید کے دنوں میں حملے کی صورت میں بھرپور دفاع کیا جائے گا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر ملکی سکیورٹی فورسز اور اتحادی دستوں کے خلاف تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقفے کے بعد غیر ملکی افواج کے خلاف عسکری کارروائیاں بحال کر دی جائیں گی۔ طالبان نے مزید کہا ہے کہ اس جنگ بندی کے دوران کسی بھی حملے کے خلاف طالبان اپنا پرزور دفاع کریں گے۔ طالبان کے اس سہ روزہ جنگ بندی اعلان سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان کے خلاف ایک ہفتے کی فائربندی کا اعلان کر دیا تھا۔ سن 2001 میں امریکا کی قیادت میں افغانستان پر فوج کشی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے عید کے موقع پر سیزفائر کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :