نیشنل فوڈز لمٹیڈ کی جانب سے ’رمضان بناآسان‘ مہم کا آغاز

ہفتہ 9 جون 2018 15:42

نیشنل فوڈز لمٹیڈ کی جانب سے ’رمضان بناآسان‘ مہم کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) نیشنل فوڈز لمٹیڈ ایسی جدید پروڈکٹس کی تیار ی میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے جو پورے پاکستان میں لاکھوں افراد کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ خوراک کے شعبے میںایک ماہر کی حیثیت سے اپنے مقام کو مزید مضبوط بناتے ہوئے نیشنل فوڈز انڈسٹری کے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرتا ہے اور بھروسہ، محبت اور انحصار کی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس نے انتہائی ذہین اور ’ ماسٹر شیف‘پاکستان کا اعزاز رکھنے والی محترمہ عمارہ نعمان کے ساتھ ایک شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد سحر اور افطار کے مواقع پر کھانوں کی متعدد زبردست تراکیب تیار کرنا ہے۔

نیشنل فوڈز کی مصنوعات سے تیار کی گئی، منفرد ذائقوں سے بھرپورکھانوں کی یہ تراکیب رمضان کے مقدس مہینے میں پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نیشنل فوڈز ایسے ثقافتی اقدامات کے ذریعہ نئی روایات کو فروغ دینے کے لیے مشہور ہے۔ یہ نئی مہم کھانا پکانے کے طریقوں میں نئے رجحانات کو فروغ دے گی، ذائقہ کو بڑھائے گی اور خوراک کے معیار اور غذائیت میں اضافہ کرے گی۔

یہ مہم کھانا پکانے کے عمل کو آسان بنانے کے ایک بڑے ایجنڈے کا حصہ ہے جو نہ صرف مسلمان روزہ داروں کے لیے ہے بلکہ اس سے دنیا بھر میں ہرشخص ثقافتی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔آج کی خواتین ایسی نئی تراکیب کی تلاش میں رہتی ہیں جن کی مدد سے کھانا جلد از جلد تیار کیا جا سکے۔ نوجوان ماسٹر شیف، محترمہ عمارہ نعمان نے ان نئی تراکیب کی تیاری میں مدد فراہم کی ہے جبکہ مشہور فوٹو گرافر، ایس ایم شجاع نے چپلی چیز بالز ( Chapli Cheeseballs ) اور پکوڑا لالی پاپس ( Pakora Lollipops) سمیت پوری فوڈ سیریز ، کی فوٹوگرافی کے ذریعے اس کی چمک دمک میں اضافہ کیا ہے۔

نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے مارکیٹنگ سروسز لیڈ، سید رضوان علی نے کہا؛ ’’نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے کھانوں کی صحت بخش اقسام اور دلپسند پیشکشوں کے ذریعہ کمیونٹی میں ذائقے کے شوقین افراد کی خواہشات کو تیز کیا ہے۔رمضان کے مہینے میں ہم چاہتے ہیں کہ پوری قوم کی خواتین کو ان کی افطار کی میز پر روزانہ ایک نئی چیز کے ذریعے متاثر کریں۔ فوڈ پروڈکٹس میں ایک قائد کی حیثیت سے ، جو ہمیں بے مثال سہولت اور لذت بھری غذائیت کے قابل بناتا ہے، نیشنل فوڈز پاکستانی معاشرہ کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں اور ترجیحات کی گہری سمجھ بوجھ رکھتا ہے تاکہ مختلف کمیونٹیز میں موجودکھانا پکانے کے طریقوں اور تصرف کے رجحانات میں انقلاب لایا جا سکے۔

‘‘انتہائی مضبوط نیٹ ورک کے ذریعہ ان نئی تراکیب کے فروغ کی غرض سے تیار کی گئی اس مہم کو متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مثلاً madeeasy.com.pk ، اس کی ڈیجیٹل اپلیکیشن اور فیس بک کے پیجز کراچی شیفس ایٹ ہوم facebook.com/nationalmadeeasy/ کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔