Live Updates

پی ٹی آئی کارکنوں کا عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج ،

ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 9 جون 2018 15:46

پی ٹی آئی کارکنوں  کا عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا، ٹکٹوں کی تقسیم کے اعلان کے بعد مظاہرین کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے میرٹ پر ٹکٹ نہیں دیئے، لہٰذا ٹکٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، راولپنڈی سے ٹکٹ سے محروم صابر راجہ نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیا ،صابر راجہ نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے اور ان کے مقابلے میں غلام سرور خان کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

اس کے علاوہ مردان سے بھی لوگ احتجاج کرنے آگئے، ابھی تک پارٹی کی جانب سے کوئی ان سے بات کرنے نہیں آیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات