چین کے شمالی بندرگاہی شہر چِنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع

سمٹ کا اہم مقصد انسداد دہشت گردی، سرحدی تنازعات کا حل اور علاقائی اقتصادی صورت حال کو بہتر بناناہے،رپورٹ

ہفتہ 9 جون 2018 15:49

چین کے شمالی بندرگاہی شہر چِنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) چین کے شمالی بندرگاہی شہر چِنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اٹھارہواں سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں ہیں۔ ایران بھی اس سمٹ میں خاص طور پر شریک ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اس تنظیم کے رکن ملکوں میں میزبان چین کے علاوہ روس، قزاقستان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو سن 2017 میں اس تنظیم کا باقاعدہ رکن بنایا گیا تھا۔ ایس سی او کی بنیاد تقریباً سترہ برس قبل سن 2001 میں رکھی گئی تھی۔ اس کے بنیادی مقاصد میں سے انسداد دہشت گردی، سرحدی تنازعات کا حل اور علاقائی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانا اہم ترین ہیں۔