Live Updates

بنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے قائدین نے حلقہ این اے 35بنوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

ہفتہ 9 جون 2018 16:23

بنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے قائدین نے حلقہ این اے 35بنوں ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیلئے قائدین نے حلقہ این اے 35بنوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے الیکشن مہم کا ٹاسک ضلعی صدر مطیع اللہ خان ایڈووکیٹ کو سونپ دیا گیا تفصیلات کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنماء نعیم الحق اور سابق صوبائی وزیر علی آ مین گنڈہ پور کی ہدایات پر عمران خان کیلئے این ے 35پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دی گئی پی ٹی آ ئی کے ذمہ داروں نے کاغذات نامزدگی بنی گالا پہنچا دیئے جس پر عمران خان نے دستخط کر دیئے اور فارم جمع کئے گئے اس موقع پر پی ٹی آ ئی کے ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی گل باز خان ، شب نیاز خان ، ملک سلیمان غزنوی ، تحصیل کونسلر شب نیاز خان ، جنید رشید ،عدنان خان،ڈسٹرکٹ کونسلر عصمت اللہ خان آمندی ، تحصیل کونسلرفرید ، اقبال جدون ، نذیر زمان،ملک محمد مصطفی خان ، انجینئر اسفند یار خان ، تحصیل کونسلرملک خالد خان ،آصف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے پی ٹی آ ئی کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان نے بتایا ہے کہ میں بذات خود انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا تھا مگر مذکورہ ٹاسک ملنے پر حصہ خود حصہ نہیں لیتا این اے 35 اور پی کے 90 حلقہ پر ایم ایم اے کی ٹکٹ سے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیںدونوں رہنماؤں کے درمیان ممکنہ طور پر کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات