درگئی ،ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ، دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا

ہفتہ 9 جون 2018 18:34

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) درگئی کے علاقے خارکئی میں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ، دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق درگئی کے نواحی قصبہ خارکئی میں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ دو سگے بھائی جواد خان اور افتخار خان پسران گل فراز خان قتل ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقتولین کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کردی گئیں جہاں سے بعد ازاں دونوں سگے بھائیوں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کردی گئیں۔

ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم لیویز ذرائع کے مطابق وجہ قتل دیرینہ دشمنی اور جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔ درگئی لیویز نے واقع کی اطلاع پاتے ہیں جائے وقوعہ پر پہنچی مقتولین کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :