جمعیت علماء اسلام اپوزیشن میں ہو یا اقتدار میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،مرکزی قیادت کا فیصلہ سر آنکھوں پر تسلیم کر تے ہیں،مولانا عبدالواسع

ہفتہ 9 جون 2018 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے سابقہ پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اپوزیشن میں ہو یا اقتدار میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے 25 سال قلعہ سیف اللہ کے عوام نے جس طرح ہمیں خدمت کا موقع دیا ہم ان پر عوام کے شکر گزار ہے کیونکہ ہم نے کوشش کی کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے جمعیت علماء اسلام کی پالیسیوں سے کسی بھی صورت بغاوت نہیں کرینگے یہ ہماری جماعت ہے اور ہم مر تے دم تک جماعت کیساتھ ہیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قیادت کا فیصلہ سر آنکھوں پر تسلیم کر تے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے قلعہ سیف اللہ میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد کی اور کر تے رہیں گے کیونکہ عوام نے ہمیں جس مقصد کے لئے منتخب کیا گیا تھااس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا 25 سال عوام کی بھر پور خدمت کی اور آج ہمارا حلقہ تمام صوبوں سے مختلف ہے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے اور علاقے کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے ہر فیصلے کو بحیثیت کا رکن تسلیم کر تے ہیں اور قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کی بھر پور خدمت کرینگے اب ہم پر ذمہ داری بڑھ گئی اور ذمہ داریاں ہر حالت میں نبھائی جائے گی کیونکہ عوام کی خدمت کرنا ہم پر فرض ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام چا ہئے اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں عوام کی بھر پو رخدمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اپوزیشن میں ہو یا اقتدار میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے 25 سال قلعہ سیف اللہ کے عوام نے جس طرح ہمیں خدمت کا موقع دیا ہم ان پر عوام کے شکر گزار ہے کیونکہ ہم نے کوشش کی کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے جمعیت علماء اسلام کے پالیسیوں سے کسی بھی صورت بغاوت نہیں کرینگے یہ ہماری جماعت ہے اور ہم مر تے دم تک جماعت کیساتھ ہے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قیادت کا فیصلہ سر آنکھوں پر تسلیم کر تے ہیں۔