Live Updates

پی ٹی آئی نے شہریار آفریدی کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے شہریار آفریدی کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ نے نے پارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر شہریار آفریدی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے شوکت یوسفزئی اور حمیدہ شاہد کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ان کے ٹکٹوں کے اجراء کی منظوری بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے دی ہے ۔اطلاعات کے مطابق شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے جبکہ حمید شاہد اپر دیر سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی امیدوار ہوں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات