Live Updates

لوٹا تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی لڑائی پوری قوم نے دیکھ لی ،نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لیکر لوگوں کو ٹکٹیں دیں‘مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کے اصل کارکن ٹکٹیں نہ ملنے پر عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں‘مرکزی رہنما (ن) لیگ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 جون 2018 20:28

لوٹا تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی لڑائی پوری قوم نے دیکھ لی ،نا اہل اے ٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ لوٹا تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی لڑائی پوری قوم نے دیکھ لی ہے،نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لیکر لوگوں کو ٹکٹیں دی ہیں۔مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اصل کارکن ٹکٹیں نہ ملنے پر عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن۹ لیگ میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹ دے گی جس نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرائی اس کا نواز شریف اور شہباز شریف خود انٹرویو کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے احتساب کمیشن ہی ختم کردیا ہے۔(ن) لیگ کی ترقی اور کام سب کے سامنے ہیں ۔ہم نے دہشتگردی اور توانا ئی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیا اور اس کو سو فیصد پورا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم خالی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی طور پر کام کرتے ہیں۔عمران خان نے نگران وزیر اعظم کو (ن) لیگ کی کارکردگی کیلئے تو خط لکھ دیا ہے لیکن اپنی پانچ سالہ دور کا قوم کو نہیں بتایا ۔سو دن کا پلان دینے والوں نے پانچ سالوں میں کے پی کے میں ایک بھی میگا پروجیکٹ مکمل نہیں کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہم اپنے نظریے اور بیانیے کی بنیاد پر ایک مرتبہ بھی وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات