بری صحبت انسان کو تباہ وبرباد کردیتی ہے ،مولانا محمدعمران عطاری

اچھی صحبت دوا کا کام کرتی ہے جسے کھانے کو دل نہیں کرتا مگر فائدہ ہوتا ہے،نگران شوریٰ دعوت اسلامی

ہفتہ 9 جون 2018 20:28

بری صحبت انسان کو تباہ وبرباد کردیتی ہے ،مولانا محمدعمران عطاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ماں شرابی ، چرسی ،موالی پیدا نہیں کرتی بلکہ یہ بری صحبتیں ہیں جو انسان کو شرابی جواری اور لٹیرا بنادیتی ہے ،بری صحبت انسان کو تباہ وبرباد کردیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شرکاء اعتکاف سے بعد نماز فجربیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نشے کی لت میں مبتلا ہوچکی ہے اور نوجوان ایڑھیاں رگڑ رگڑ کررہی ہے ،ان کے والدین کی آنکھوں میں نشے کی عادی اولاد کی وجہ سے آجاتے ہیں ،ان کے بیوی بچے پریشان ہیں ، کسی کا باپ ،کسی بیٹا نشے کا عادی ہے ،نشہ کرنے کیلئے نوجوان نسل کوطرح طرح سے ورغلایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا محمدعمران عطاری نے کہا کہ اپنی فطرت کو چیک کریں اچھی ہے یا بری آپ کو سکون کہاں مل رہا ہے گناہوں میں یا نیکیوں میں بری صحبت شیطان کا غلبہ کردیتی ہے ،دل سے خوف خدا دور،عشق مصطفیؐنکال دیتی ہے اور حیا کا جنازہ بھی نکل جاتا ہے ۔

مولانا محمدعمران عطاری نے کہا کہ شروع میں اچھی صحبت میں دل نہیں لگتا ،یہ اچھی صحبت دوا کا کام کرتی ہے جسے کھانے کو دل نہیں کرتا مگر فائدہ ہوتا ہے ،اچھی صحبت ترک نہ کریں آہستہ آہستہ دل لگ ہی جائے گا ۔فاسق کے ساتھ بیٹھ کر انسان کو دل سخت ہوجاتا ہے لہٰذاعقل مند کی صحبت اختیار کریں ،عقل مند انسان اللہ کی نافرمانی نہیں کرتا ،اس کے اخلاق اچھے ہوتے ہیں اور وہ اعلانیہ گناہ نہیں کرتا ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نافرمان کو ڈھیل دیتا ہے اور جب کھینچتا ہے تو وہ کہیں کا نہیں رہتا ،اللہ تعالیٰ حلیم ہے وہ گنہگار کو مہلت دیتا ہے تاکہ وہ توبہ کرلے ۔مولانا محمدعمران عطاری نے کہا کہ نشے کی وجہ سے نہ جانے کتنے گھروں کے چراغ گل ہوگئے ہیں ، معاشرے میں کتنے نوجوان تباہ ہوگئے ہیں ،گلیوں محلوں میں لوگ بیٹھ کر نشہ کررہے ہوتے ہیں ،نشہ کرنے والے یہ یادرکھیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دیکھ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :