انتخابات جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے موت ثابت ہوںگے ان میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، عبدالجبار خان

ہفتہ 9 جون 2018 20:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق صوبائی مشیر عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے موت ثابت ہوںگے کیونکہ ان انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، انتخابات سے چند ماہ قبل گھروں سے نکل کر سیاست شروع کرنے والے اورعوام کو گمراہ کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پیپلزپارٹی کو بدنام کرتے ہیں عناصر بھی بے نقاب ہوجائیں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ اُردو بولنے والے لوگوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی میں شامل ہوئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اور اس میں ہر زبان بولنے والے لوگ شامل ہیں، پیپلزپارٹی میں ہر دور میں مختلف زبان بولنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دے کر ایوانوں میں پہنچایا اور انہوں نے نہ صرف ملک و قوم کی خدمت کی بلکہ اپنے اپنے لوگوں کی بھرپور نمائندگی بھی کی اس مرتبہ بھی یہی صورتحال ہے۔