سرگودھا، ڈویژن بھر میں کھاد کی سپلائی بہتر اور زمینداروں کو سبسڈی پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 9 جون 2018 20:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء)ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن محمد رمضان خان نیازی نے ڈویژن بھر میں کھاد کی سپلائی بہتر بنانے اور زمینداروں کو سبسڈی پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں کھاد ڈیلروں کی دکانوں پر اچانک چھاپے ماریں اور حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کو یقینی بنائیں جو ڈیلرز زمینداروں کو مہنگے داموں کھاد فروخت کرے اسکے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے انہوں نے زمینداروں کو ہدایت کی کہ ریلیف نہ دینے والے کھاد ڈیلروں کی فوری طور پر متعلقہ افسران کو نشاندہی کریں۔