Live Updates

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت (آج) ، لندن فلیٹس ریفرنس کی (کل) ہوگی

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، ان پر خواجہ حارث ایڈووکیٹ جرح کریں گیم لندن فلیٹس ریفرنس میں ملزمان کے وکلاء (کل) سے اپنے حتمی دلائل کا آغاز کریں گے

اتوار 10 جون 2018 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی جبکہ لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی‘ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے اور ان پر خواجہ حارث ایڈووکیٹ جرح کریں گے جبکہ لندن فلیٹس ریفرنس میں ملزمان کے وکلاء (کل) منگل سے اپنے حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ریفرنس میں نیب کے پراسیکیوٹر اپنے حتمی دلائل مکمل کرچکے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے حق میں گواہ پیش نہ کرنے کا بیان عدالت میںدے رکھا ہے۔ ملزمان کے وکلاء کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد ایون فیلڈ ریفرنس کی کارروائی مکمل ہوجائے گی۔ دوسری طرف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے مرکزی گواہ کے بعد نیب کے تفتیشی افسر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات