فلم انڈسٹری کی ترقی کی طرف توجہ دینے کی بجائے بیان بازی اور دوسروں پر تنقید سے کام چلایا جارہا ہے ‘ افتخار ٹھاکر

اتوار 10 جون 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) کامیڈین اداکارہ افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں پر تنقید کرنا اور انکے کام میں نقص نکالنا فیشن بن گیا ہے اور میرے خیال میں یہ سب سے آسان کام ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھاکہ ہمیں دوسروں کے کام میں خامیاں نکالنے کی بجائے اپنی اصلاح کرنا چاہیے ۔ اگر کسی پر تنقید کرنا مقصود بھی ہو تو اسے مثبت انداز میں کرنا چاہیے تاکہ دوسرا اپنی اصلاح کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری انہی وجوہات کی بناء پر مشکلات کاشکار ہے ۔ یہاں صرف بیان بازی اور دوسروں پر تنقید سے کام چلایا جارہا ہے اور انڈسٹری کی بہتری کی طرف کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :