بھارتی ریاست بہار میں طوفان، بارش، بجلی گرنے سے 27 افراد ہلاک ، 34 زخمی

طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا

اتوار 10 جون 2018 15:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) بھارتی ریاست بہار میں طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے، طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے اضلاع ساہارسا ، شمالی دار بہانگا ، مشرقی چامیاران اور ساما سٹیبوں میں آسمانی بجلی کے مختلف واقعات پیش آئے جن میں 27 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔