ڈیر ہ اسماعیل خان ،ْایس ایچ اونے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران تین ملزمان سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا

اتوار 10 جون 2018 17:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) ایس ایچ او نواب منہاج سکندر بلوچ نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران تین ملزمان سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا‘الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواب منہاج سکندر بلوچ نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران نعمان ، عنایت اللہ اورشہنشاہ سے تین پستول اورچودہ کارتوس برآمدکرلیے ۔ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :