ْفاٹا میں پہلی مرتبہ دفعہ144نافذ،اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی گئی

اتوار 10 جون 2018 17:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے فاٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ دفعہ 144کے نفاذکا اعلان کرکے ضلع کے تمام تحصیلوں میں اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی عائد ہو گی، خلاف وزری کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ، فاٹا انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں دفعہ 144کے تحت پابندی کا اطلاق پہلی بار سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق پابندی کامقصد ملکی اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا مقصود ہے ۔