(ن) لیگی رہ نماء جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا

اتوار 10 جون 2018 21:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، میں ملکی سطح پر انتخابی مہم چلائوں گا ۔

(جاری ہے)

ا توار کو جاوید ہاشمی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی اسے نبھائوں گا اور ملکی سطح پر انتخابی مہم چلائوں گا ، میں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔