یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کی فرانس میں خاندان کے افراد سے ملاقات کی تصویر منظر عا م پر آگئیں

اتوار 10 جون 2018 21:40

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان نے فرانس میں خاندان کے افرادکے ساتھ ملاقات کی ہے ،یہ بات یواے ای میڈیانے اتوارکے روزبتائی۔2014ء میں دل کادورہ پڑنے کے بعدسے ان کے منظرعام پرآنے کایہ غیرمعمولی واقعہ تھا۔

(جاری ہے)

سرکاری وام نیوزایجنسی نے سفیدداڑھی والے ابوظہبی کے امیرسترسالہ شیخ خلیفہ کی فرانسیسی ساحلی قصبے ایویان میں اپنی رہائش گاہ پررشتہ داروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تصاویرشائع کی ہیں ۔

شیخ خلیفہ نے 2004ء میں یواے ای کے بانی صدرشیخ زیدبن سلطان النہیان مرحوم کی جگہ ابوظہبی کے حکمران کے طورپرجانشینی اختیارکی تھی جوکہ متحدہ عرب امارات کی سات ریاستوں میں سب سے بڑی اورامیرترین ریاست ہے ۔ شیخ خلیفہ اس سے قبل جنوری 2014ء میں دل کادورہ پڑنے کے بعدآپریشن کے بعدسے گزشتہ سال مسلمانوں کی عیدالفطرکی تعطیل کے موقع پرصرف ایک مرتبہ منظرعام پرآئے ہیں۔