سرگودھا ،مختلف مساجد میں تکمیل قرآن پاک کی محفل کا انعقاد

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) مختلف مساجد میں تکمیل قرآن پاک کی محفل کا انعقاد ہوا جبکہ کئی مساجد میں تکمیل قرآن کی محافل کل 27 رمضان المبارک کو ہونگی لیلة القدر کے حوالہ سے مختلف مساجد میں علماء کرام نے اس رات کی فضیلت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر قرار دی گئی ہے اس رات میں عبادت کرنے اور شب قدر کی تلاش بھی اسلام کا اہم جزو ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے نبی پاکؐ کے بتائے ہوئے راستوں کے مطابق اپنی زندگی ڈھالیں علماء کرام نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم ان ایام میں بہتر انداز میں اللہ کی عبادت کرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں تاکہ رحمت کے دروازے ہم پر کھل سکیں

متعلقہ عنوان :