اسلام آباد،تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں ڈکیتی کی واردات ناکام

تین ڈکیت اہل محلہ نے فائرنگ کرتے فرار ہوتے اسلحہ سمیت دھر لئے

اتوار 10 جون 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں ڈکیتی کی واردات ناکام،تین ڈکیت اہل محلہ نے فائرنگ کرتے فرار ہوتے اسلحہ سمیت دھر لئے،دو ڈاکوؤں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب،گرفتار ہونے والے تینوں افراد افغانی ہیں جنہیں اہل محلہ نے گرفتار کیا،تینوں گرفتار ڈاکوؤں کو تھانہ کھنہ منتقل کردیا گیا،ایس ایچ او کھنہ واقعے سے لاعلم ،ایس ایچ او کے مطابق ایسی کوئی واردات ہی نہیں ہوئی جبکہ اہل محلہ نے کہا ہے کہ ہم نے خود اسلحے سمیت ملزمان گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کئے ہیں،کھنہ پولیس کی موبائل گاڑی میں ملزمان کو یہاں سے منتقل کیا گیا۔