Live Updates

پی پی 100 جڑانوالہ سے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر خان بہادر ڈوگر کو بھی ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا

ق لیگ سے آنے والے چودھری ظہیر الدین کو ٹکٹ جاری

اتوار 10 جون 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پی پی 100 جڑانوالہ سے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر خان بہادر ڈوگر کو بھی ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا،خان بہادر کی بجائے ق لیگ سے آنے والے چودھری ظہیر الدین کو ٹکٹ جاری کیا گیا،خان بہادر ڈوگر حلقے کے عوام اور کارکنان کے ہمراہ احتجاج کے لئے بنی گالہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

احتجاج کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ جعلی سروے کے نتیجے میں مجھے ٹکٹ سے محروم کیا گیا ،مجھے امید ہے کہ عمران خان اس غلطی کا ازالہ ضرور کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن اور پی پی تین سے پارٹی ٹکٹ سے محروم اکبر خان تنولی نے بھی حامیوں کی بڑی تعداد سمیت گزشتہ ر وز بنی گالہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔واضح رہے کہ اکبر تنولی کی خدمات پارٹی کے لیے ناقابل فراموش ہیں، بنی گالا میں مظاہرین کا رات سے احتجاج جاری ، جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے کارکنان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور مسلسل اکبر خان تنولی کے حق میں نعرہ بازی کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات