عید الفظر کی آمد، لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہونا شروع ہوگیا

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں برائلر مرغی کا گوشت عیدالفطر کی آمد کے قریب آتے ہی مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے اور شہر کی اوپن مارکیٹوں میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 232 روپے فی کلو سے بڑھ کر 241 روپے فی کلو ہوگیا شہریوں نے عیدالفطر کے قریب آتے ہی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کااظہار کیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرے تاکہ عیدالفطر پر غریب شہری بھی مرغی کا گوشت خرید سکیں۔

متعلقہ عنوان :