ٹھٹھہ، محنت کش مزاحمت تحریک کی جانب سے پانی کے شدید بحران اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف احتجاج

پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے کاشتکاروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے، مظاہرین

اتوار 10 جون 2018 21:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) محنت کش مزاحمت تحریک کی جانب سے پانی کے شدید بحران اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف احتجاج، پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے کاشتکاروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محنت کش مزاحمت تحریک (پی ایم ٹی) کی جانب سے پانی کے شدید بحران اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف دوست علی لغاری، سلمان جاکھرو، اعجاز جاکھرو، ایڈووکیٹ شبیر کمہار و دیگر کی قیادت میں پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ سندھ میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے زرخیز زمینوں کو بنجر بنا کر کاشتکاروں اور کسانوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے، پانی کے بحران کے باعث زیریں سندھ کے اضلاع اور با الخصوص ٹھٹھہ اور سجاول شدید متاثر ہیں، نہروں میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث ریت اڑ رہی ہے، ہزاروں ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہوگئی ہیں لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں اور پانی پیسوں سے خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب ٹھٹھہ اور مکلی میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں تاہم اس کے باوجود خاکروب صفائی کرنے کے بجائے لوگوں سے عیدی وصول کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کا مصنوعی بحران فوری ختم کیا جائے اور شہر کی صفائی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :