کوئٹہ، اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 103کاغذات نامزدگی فارم جمع

اتوار جون 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر فارم جاری و وصولی کا سلسلہ اتور کو بھی جاری رہااب تک اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 103کاغذات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں جن میں صوبائی اسمبلی کی اقلیتوں کے نشستوں پر 35اور صوبائی کے خواتین نشستوں پر 48اور قومی اسمبلی کی خواتین نشستوں کیلئے 20نامزدگی فارم جمع ہوئے اب تک مجموعی طور مخصوص نشستوں کیلئے 162 کاغذات نامزدگی جاری ہوئے ہیں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری و وصول کرنے کی آخری تاریخ 11جون ہے۔