عوام کا خون چوسنے والے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑ نے کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی‘ جمشید اقبال چیمہ

پیر 11 جون 2018 13:56

عوام کا خون چوسنے والے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑ نے کی ضمانتیں ضبط ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صد ر، این اے 127سے امیدوارجمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ لوٹ مار کی داستانیں سامنے آنے اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے پیش نظر پانامہ لیگ کی قیادت خود اپنے حلقوں کا انتخاب کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے ، عوام کے نام پر اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوام کا ہی خون چوسنے والے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑ یںان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے حلقہ این اے 127کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ کی آمد پر کارکنوں اور اہل علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار پانامہ کا طوق گلے میں پہن کر آنے والوں کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور انشا اللہ انہیں عوام کی طاقت سے عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 127سمیت صوبہ بھر کے عوام لیگی امیدواروں سے پینے کے صاف ،بچوں کو معیاری تعلیم ، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات بارے ضرور استفسار کریں گے بلکہ ان کا قدم قدم پر احتساب کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ پانامہ رانی اور ان کے والد کا بیانیہ صرف کرپشن کابچائو کرنا اور اپنی سیاسی بقاء ہے لیکن اب عوام با شعور ہو چکے ہیں اور ان کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی پسے ہوئے طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے اور عوا م کو بلا تفریق پینے کے صاف پانی ، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع ہوم ورک کر چکی ہے اور انشااللہ حکومت میں آکر اس پر بلا تاخیر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔