منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

00 گرام چرس ،320 گرام افیون اور 230 عددSMG کے کارتوس برآمد

پیر 11 جون 2018 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ڈی پی او چترال منصور امان کی ذاتی نگرانی میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران تھانہ لٹکوہ کے حدود میں منشیات فروش سفید خان ولد غزان سکنہ پرابیگ کے گھر سے 1300 گرام چرس ،320 گرام افیون اور 230 عددSMG کے کارتوس برآمد۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ ارکاری کے حدود میں منشیات فروش گل فانی سکنہ اویر ارکاری کے قبضہ سے 300 گرام افیون ، شیر دین سکنہ اویر لشٹ ارکاری کے قبضے سے 200 گرام افیون اور محمد فضل کے قبضے سے ایک ضرب بارہ بور بندوق برآمد تما م ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ عوامی حلقے چترال پولیس کے منشور منشیات سے پاک چترال سے مطمئن ہے

متعلقہ عنوان :