الیکشن 2018، پرویز مشرف نے این اے 1 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پیر 11 جون 2018 18:19

الیکشن 2018، پرویز مشرف نے این اے 1 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے صدر پرویز مشرف نے 2018 کے انتخابات کیلئے این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی جانب سے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل اور اے پی ایم ایل کے رہنماؤں نے جمع کروائے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی ایم ایل چترال کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرویز مشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔