سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان بھی عام انتخاب کیلئے میدان میں آگئے ،

کاغذات نامزد گی جمع کرادیے نون لیگ کے ٹکٹ سید عاقل شاہ اور سابق ایم پی اے ابراہیم قاسمی کے مقابلے میں پی کے 74سے الیکشن لڑینگے

پیر جون 18:37

سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان بھی عام انتخاب کیلئے میدان میں آگئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان بھی عام انتخاب کیلئے میدان میں آگئے ،انہوں نے کاغذات نامزد گی جمع کرکے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ اور سابق ایم پی اے ابراہیم قاسمی کے مقابلے میں پی کے 74سے الیکشن لڑینگے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی،شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو صحیح معنوں میں ترقی کیلئے کام کرینگے ،پی کے 74کے عوام کو ہر بار منتخب نمائندوں نے دھوکہ دیاہے ،یہ حلقہ کھلاڑیوں کی بستی ہے جہاں سے ہر دور میں سکواش،،کرکٹ،،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،،،ٹینس اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑی نکلے ہیں جنہوںنے قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کیلئے کھیلا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جس طرح انہوںنے سکواش کی دنیامیں پاکستان کو ایک شناخت دی ہے انشائ اللہ سیاست کے میدان میں بھی وہ کام کرکے دکھا?ں گا کہ لوگ حیران رہ جائینگے ،سیاست دانوں کو دکھادوں گا کہ خدمت کیسے کی جاتی ہے ،انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواکے عوام نے کپتان پر اعتماد کرکے آنکھیں بند کرکے ووٹ دیا لیکن افسوس کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دیگرحلقوں کی طرح پی 74کو بھی یکسر اندازکیاجسکی وجہ سے عوام سخت مایوس ہوچکے ہیں ،عوام جان چکے ہیں میاں نواز شریف ہی ایک ایسا واحد لیڈر ہیں جنہوںنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اور انشائ اللہ اگلے انتخابات میں خیبر پختونخواکے غیورعوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیکر انہیں بھاری اکثریے ست کامیاب کرینگے۔