خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد اور خواتین لیکچرار کی 36آسامیوں سے متعلق سفارشات کو ختمی شکل دیدی

پیر 11 جون 2018 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرار انگلش کی15آسامیوں ،مرد لیکچرار مطالعہ پاکستان کی 7آسامیوں اور خاتون لیکچرار تاریخ(بی پی ایس۔

(جاری ہے)

17 )کی 14آسامیوں پراپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات یکم اور 11 جون 2018 کو متعلقہ محکمے کو بھیج ہیں۔ اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیاگیا۔