وفاقی دارلحکومت میں چوری کی دو وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

پیر 11 جون 2018 19:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت میں چوری کی دو وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔محسن ریاض نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے باہر سے اس کی ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

محمود علی نے تھانہ کورال کو بتایا کہ اس کے گھریلو ملازمین کائینان بی بی اور ساجد حسین نے اس کے گھر سے نقدی رقم چوری کر لی ۔پولیس نے تمام درخواست پر مقدمات درج کر لئے ہیں ۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ/اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :