خواجہ حارث نے نواز شریف مقدمات سے خود کو الگ کر دیا

احتساب عدالت کا نواز شریف کو ایک دن میں نیا وکیل کرنے کا حکم

پیر 11 جون 2018 20:08

خواجہ حارث نے نواز شریف مقدمات سے خود کو الگ کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) خواجہ حارث نے نواز شریف مقدمات سے خود کو الگ کر دیا اور نواز شریف کے مقدمات لڑنے سے انکار کر دیا ،احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایک دن میں نیا وکیل کرنے کا حکم دیدیا،ایون فیلڈ ریفرنس سے میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کیس کی پیروی کرنے سے معذرت کیس کو جان بوجھ کر التواء میں لے جانے کا حربہ ہے عدالت عظمیٰ احتساب عدالت کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے آئینی ماہرین کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں لندن فلیٹس پر تقریباً جرح اور دلائل مکمل ہوچکے ہیں معزز جج کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اس پر اپنا فیصلہ دے سکتے ہیں العزیزیہ اور فلیگ شپ پر جرح جاری تھی کہ سپریم کورٹ کی طرف سے تیسری بار دی گئی مدت نو جون کو ختم ہوگئی احتساب جج نے عدالت عظمیٰ کو مدت میں مزید توسیع دینے کا خط لکھا تھا جس پر نگران جج چیف جسٹس ثاقب نثار نے احتساب عدالت کو مزید ایک ماہ کا وقت دیااور اس میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ایون فیلڈ ریفرنسز اب حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے پندرہ دنوں میں فیصلہ سنا دینا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنا وکالت نامہ واپس لے کر کیس کو ایک نیا رخ دے دیا اور اب اس مقدمے کو طوالت دینے کیلئے تاخیری حربہ قرار دیا ۔