الیکشن کمیشن نے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کردی

مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کیلئے درشن لال، خیل داس، اسفند یار بھنڈارا کے نام دیئے گئے

پیر 11 جون 2018 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کردی ‘مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کیلئے درشن لال، خیل داس، اسفند یار بھنڈارا کے نام دیئے گئے ہیںنیلسن عظیم، اریش کمار، ڈاکٹر شام سندر اور پیٹرک کے نام شامل ہیںپاکستان تحریک انصاف کی طرف سے لال چند ملہی، شنیلا رتھ، رمیش کمار کے نام دیئے ہیںجمشید تھامس، ہریش کمار، جئے پرکاش، جارج کلیمنٹ، ایمان اعجاز اور بابر شہزاد بھی شامل ہیںپاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے رمیش لال، نوید عامر جیوا، عمران آفاق آٹھوال، شان سلامت کے نام دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بہلاج مل، حنا گلزار، ولیم عنایت، صابر اقبال مسیح، پیٹر جان بھیل کے نام دیے گئے ہیںمتحدہ مجلس عمل کی طرف سے جیمز اقبال، پرویز مسیح، آسیہ ناصر، حنیف لال کے نام دیے گئے ہیںاکرم وقار گل، سریش، یونس سوہن، شہزاد کندن، ناصر مسیح اور سنیل جارج کے نام دیے گئے ہیںپاک سرزمیں پارٹی کی طرف سے موہن منجانی، راکیش کمار اور سلمان کے نام دیے گئے ہیںایم کیو ایم کی طرف سے سنجے پروانی اور منگلا شرما کے نام دیے گئے ہیںپاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے اسلم پرویز مسیح، تسلیم گلشن، جیمز ناز ، طارق مسیح اور البرٹ پیٹرس کے نام دیے گئے ہیں