ڈیرہ بگٹی میں دو گروہوں میں تصادم ، دو افراد ہلاک ،ایک شخص زخمی

پیر 11 جون 2018 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ڈیرہ بگٹی میں دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔لیویز کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوڑدان میں دو گروہوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہا ں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :