ملک میں انتخابات وقت پر ہونگے تو ملک میں جمہوری نظام کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہوگا ،مولانا عبدالواسع

پیر 11 جون 2018 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے سابقہ پارلیمانی اور سابقہ اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اگر ملک میں انتخابات وقت پر ہونگے تو ملک میں جمہوری نظام کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہوگا اگر انتخابات میں شکوک و شبہات پیدا کئے گئے تو یہ ملک اور جمہوریت کے لئے نقصان دے ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن انتخابات ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مثبت تبدیلی لائے گی جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے اور ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قلعہ سیف اللہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل عام انتخابات کے بروقت ہونے پر میسر ہے کیونکہ بروقت عام انتخابات کرانے سے ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہوگا اور اگر عام انتخابات میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک اور جمہوریت دونوں کے لئے نقصان دے ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو صحیح ٹریک پر لانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں جب تک سیاسی جماعتیں جمہوریت کے تسلسل کے لئے اپنا کردار ادا نہیں کریں گی تو ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا پرامن انتخابات ہی ملک میں امن کی ضمانت دے سکتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہوا تو جمہوریت اور ملک کے لئے نیک شگون نہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پہلے بھی کی اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑیں گے کیونکہ عوام کی عزت کی بدولت آج ہم اس مقام پر ہیں جس کی وجہ سے آج ہم عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ گر ملک میں انتخابات وقت پر ہونگے تو ملک میں جمہوری نظام کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہوگا اگر انتخابات میں شکوک و شبہات پیدا کئے گئے تو یہ ملک اور جمہوریت کے لئے نقصان دے ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن انتخابات ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مثبت تبدیلی لائے گی جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔