مشرف نااہلی کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

مشرف پر ججوں کو گھروں میں قید کرنے اور عدالتی نظام کو تباہ کرنے کے الزامات ہیں، اٹارنی جنرل کا جواب

منگل 12 جون 2018 13:56

مشرف نااہلی کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) مشرف نااہلی کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا‘ جواب میں بتایا گیا کہ مشرف پر ججوں کو گھروں میں قید کرنے اور عدالتی نظام کو تباہ کرنے کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو مشرف نااہلی کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالتی مفرور ہونے پر مشرف کی درخواست خارج کی جائے۔ عدالتی مفرور کے سرنڈر کرنے تک اس کے حقوق نہیں ہوتے۔ سرنڈر کرنے تک مفرور کسی عدالتی ریلیف کا اہل نہیں ہوتا۔ جواب میں بتایا گیا کہ مشرف پر ججوں کو گھروں میں قید کرنے اور عدالتی نظام تباہ کرنے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :