محمد سلیم خان کو تاحکم ثانی سیکرٹری محکمہ آبپاشی کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کردیا

منگل 12 جون 2018 18:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات محمد سلیم خان (پی اے ایس۔ بی ایس ۔21 ) کو تاحکم ثانی سیکرٹری محکمہ آبپاشی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا ہے جو کہ سیکرٹری محکمہ آبپاشی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونحوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔