آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ، صدر اشرف غنی سے ملاقات کرینگے

پاکستان افغانستان میں امن لانے کیلئے قومی اتحادی حکومت اور نیٹو کی کامیابی کا خواہاں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

منگل 12 جون 2018 18:36

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ، صدر اشرف غنی سے ملاقات کرینگے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن لانے کیلئے قومی اتحادی حکومت اور نیٹو کی کامیابی کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغانستان روانگی کے موقع پر ایک ٹوئٹ میں کہی ۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کیلئے افغانستان پہنچے ۔