ملاکنڈ، این اے 8سے بلاول بھٹو زرداری او رمو لانا گل نصیب خان میدان میں

حلقہ ملکی سیاست میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا

منگل 12 جون 2018 20:32

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ضلع ملاکنڈ کے واحد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم ایم اے کے صوبائی صدر مو لانا گل نصیب خان کے الیکشن لڑنے سے یہ حلقہ ملکی سیاست میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے جبکہ سیاسی پنڈوں کا مرکز نگاہ بن گیا ہے یہاں سے مجموعی طور پر28امیدوارو ں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جنید اکبرعوامی نیشنل پارٹی کے انعام خان اور قومی وطن پارٹی کے ظفریاب خان کے پارٹی ٹکٹ کنفرم جبکہ ان کے انتخاب لڑنے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اس کے علاوہ کئی ایک آزاداور مختلف پارٹیوں کے منحرف امیدواروں کی تعداد بھی دو درجن کے الگ بھگ ہے مسلم لیگ ن نے تاحال یہاں سے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا جبکہ متوقع امیدوار میں سجاد خان عامر نواب ادریس با چہ اور حاجی محمد خان شامل ہیں اس کے علاوہ آزاد اور پی ٹی آئی و جے یو آئی کے منحرف امیدواروںمفتی کفایت اللہ مولانا شمس الحق نیک محمد خان ڈاکٹر فضل محمد اور رازق جان ایڈوکیٹ جبکہ آزاد امیدواروں میں شہزادہ میاں گل خرم شہزادہ عالمگیر اور دونوں ہاتھوں سے معذور حسین خان وغیرہ شامل ہیں ریٹرننگ افیسر سید شوکت اللہ شاہ 19جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے جبکہ کاغذات کی واپسی کی حتمی تاریخ29جون کے بعد انتخابی دنگل کے اصل کھلاڑی میدان میں رہ جائیں گے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور متحدہ مجلس عمل میں شامل جے یو آئی تینوں اندورنی اختلافات کا شکار ہیںملاکنڈ کی یہ قومی نشست اسی پارٹی کے حصے میں آئے گی جوکہ اپنے اختلافات کے خاتمے ورکرز کومنانے اور انتخابی مہم کو موثر وبھرپور طریقے سے چلانے میں کامیاب ہو گی کیونکہ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے ۔