Live Updates

انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کا مشن جاری رکھے گی،چوہدری مشتاق احمد گجر

دھرنا سیاست کسی صورت ملک و قوم کی خیر خواہ نہیں، کارنر میٹنگ اور میڈیا سے گفتگو

منگل 12 جون 2018 20:36

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار PP136چوہدری مشتاق احمد گجرنے کہا ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کا مشن جاری رکھے گی،دھرنا سیاست کسی صورت ملک و قوم کی خیر خواہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاشاہ کاکو کی بستی راوی ریان میں کارنر میٹنگ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پررانا مبارز علی، عمیر محمود گجر، شاہد سعید بٹر، شیخ عابدمحمود، تنویر حسین جنجوعہ اور چوہدری محمد بلال گجر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ چوہدری مشتاق احمد گجر کا کہنا تھا کہ 25جولائی ووٹ کی عزت اور حرمت کا دن ہے اس روز پاکستان کے کروڑوں ووٹرز اپنی امانت اہل لوگوں کے سپرد کریں گے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈیلیور کیا ہے جس کی مثالیں ملک کے طول و عرض میں دیکھی جا سکتی ہے ۔

حکومت نے اپنے وعدوں کی مکمل پاسداری کرنے کی عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ تبدیلی دعوی کرنے والے اقتدار کی ہوس میں ا پنے ضمیر کا سودا کر چکے ہیں جس کا ثبوت ٹکٹوں کی تقسیم سے واضح ہو گیا ہے۔عمران خان کو صرف مال دار لوگ چاہیں ان کے گرد آپ کو پارٹی کارکن نظر نہیں آئیں گے بلکہ دولت مند نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دولت اور اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ٹکٹ نہ دے کر تبدیلی کے تمام دعوے پر خاک اڑا دی ہے جس کی واضح مثالیں ملک بھر میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر احتجاج ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ٹکٹ برائے فروخت کرکے اپنے کارکنوں کے گلا گھونٹ دیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات