حکومت سندھ کھلاڑیوں کو وہ تمام سہولیات مہیا کرے گی جس سے وہ عالمی سطح پر اپنے کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں،ڈاکٹر جنید علی شاہ

منگل 12 جون 2018 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیر کھیل و یوتھ افیرئز حکومت سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کھلاڑیوں کو وہ تمام سہولیات مہیا کرے گی جس سے وہ عالمی سطح پر اپنے کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہیں اور ان کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں کراچی سمیت تمام گرا?نڈز، اسپورٹ کمپلیکس ہاکی گرا?نڈ، فٹبال گرا?نڈ کی تعمیر و توسیع کے کام کو جلد سے جلد مکمل کئے جائیں تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں تاکہ عالمی معیار کے مطابق کھلاڑی اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حکومت سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افیرئز ڈاکٹر جنید علی شاہ کو کھیلوں اور یوتھ افیرز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے کچھ منصوبے تکمیل کے قریب ہیں اور کچھ منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں امور نوجوانان کے محکمے نے نوجوانوں کے سیمینار، ورکشاپ منعقد کر کے نوجوانوں کو ان کے مستقبل کے لئے رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ تاکہ وہ اپنے بہتر مسقبل کی جانب صحیح سمت میں گامزن ہو سکیں۔ چیف انجنیئر محمد اسلم مہر نے وزیر کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر جنید علی شاہ کو 2017-18 میں مکمل ہونے والے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جیکب آباد میں پاکستان کا پہلا فٹبال ٹرف گرا?نڈ بنایا گیا ہے جبکہ کئی شہروں میں یوتھ ہوسٹل یوتھ پالیسی کے مطابق بنائے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ مختلف کھیلوں کے ساتھ سائیکلنگ کے فروغ کے لیئے بھی اقدامات کئے جائیں اور اس کے لئے ویلو ڈرم کے لئے بھی جگہ کا انتخاب کیا جائے تاکہ سائیکلنگ کے کھیل کو بھی فروغ حاصل ہو۔ اس موقعہ پر ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر قیوم خانزادہ، پی ایس اسپورٹس یوتھ افیرئز سراج الاسلام ، پی ایس محکمہ ثقافت، سیاحت و نوادرات، پی آر او حامد علی خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔#