آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے

عیدالفطر کے موقع پرکراچی پولیس کی13186سمیت صوبے بھر میں مجموعی طورپر29826افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے

منگل 12 جون 2018 21:18

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں امن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) تمام مرکزی مساجد،امام بارگاہںوں اور عیدگاہںوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔یہ ہدایات آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عیدالفطر کے حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عید کے تینوں دنوں میں ضلعی وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ ایس ایچ اوز نمازعید کے آغازتااختتام کی تفصیلات باقاعدہ نوٹ کرائیں گے جبکہ کڑی نگرانی/علاقوں میں ریکی کی بدولت جرائم کے خلاف تمام ترمجموعی امور کو بھی انتہائی مربوط اور موٴْثر بنائیں گے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ایسٹ زون میں نماز عید کے حوالے سی1367عیدگاہوں/مساجد/کھلے مقامات/امام بارگاہوں پر5336سیزائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ موبائل اور موٹرسائیکل پر مامور افسران اور جوان اسکے علاوہ ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ زون میں نماز عید کے موقع پرکم وبیش1652عید گاہوں/مساجدکھلے مقامات/ امام بارگاہوں پر5262کے قریب افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں پولیس موبائلزاورموٹر سائیکلز پر سوار افسران اور جوان شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زون ساوٴْتھ میں نمازعیدالفطر کے حوالے سی857کے قریب عید گاہوں/مساجدکھلے مقامات/امام بارگاہوں پرکم وبیش 2588پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے ان میں موبائلز اور موٹر سائیکل سوار افسران اور جوان بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ کی دیگر پولیس رینج میں مجموعی طور پر16640 افسران اورجوان سیکیورٹی پر تعینات کیئے جارہے ہیں جبکہ مساجد/امام بارگاہوں/ عیدگاہوں/دیگرکھلے مقامات کی مجموعی تعدادحیدرآباد، میرپورخاص شہیدبینظیر آباد،لاڑکانہ اور سکھر میں3918ہے۔

آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیکنگ،گشت اوردیگرضروری سیکیورٹی اقدامات سے قیام امن کی مجموعی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے تمام تر امور کو یقینی بنایا جائیاور باالخصوص ڈیوٹی پوائنٹس کو کسی بھی صورت خالی نہ چھوڑا جائے تاکہ عید کے تینوں دنوں میں سیکیورٹی کے مسلسل اقدامات کو فول پروف بنایا جاسکے۔آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔#