ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر نگران حکومت کے اقدام کی مذمت

منگل 12 جون 2018 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میںپٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر نگران حکومت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست ملک کے نچلے اور غریب طبقے پر پڑتا ہیں ،روزمرہ کی اشیائے صرف کی قمیتوں سے لیکر عام ضروریات زندگی غریب طبقے کی دسترس سے باہر ہوگئے،وفاقی حکومت کایہ اقدام عید سے قبل عوام پر شب خون مار کر انھیں زندگی کے بنیادی آسائش و ضروریات سے محروم رکھنے کی سازش کے علاوہ اورکچھ نہیں ہو سکتی۔

بیان میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کے مد میں جتنی ٹیکسز وفاقی حکومت عوام سے وصول کر رہی ہیں وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیتوں میں اس حد تک اضافہ نہیں ہوا ہے کہ اس کیلئے ملک کے عوام کو سزا دینے کیلئے ان پر مہنگائی مسلط کی جائی اس وقت ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری عروج پر ہے ایک شہری جو پہلے سے ہی بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اس پر پٹرول اور ڈالر بم گرا کر حکمران کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ڈالر کی قمیت میں اس سال تاریخی اضافہ ہوا ہے اس اضافے کے باعث ملک کے ہر شہری کے قرض میں جس تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہیں وہ نا قابل بیان ہے ،ڈالر کی قمیتوں میں اضافے کے اثرات درآمدات وبرآمدات پر پڑنے کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھنے کے خدشات ذیادہ ہونگے جس کی وجہ سے بیروزگاری اور مہنگائی میں طوفانی اضافہ ہونے کے امکانات واضح طور پر موجود ہیں موجودہ نگران حکومت کو ایسے فیصلوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ نگران حکومت کو شفاف انتخابات منعقد کرنے کا جو مینڈیٹ دیا گیا ہے حکومت اسی طرف توجہ مرکوز رکھیں،اہم قومی ،تجارتی،معاشی فیصلوں کیلئے منتخب پارلنمیٹ اور حکومت کو فیصلے کرنے دیا جائے تا کہ عوام اور ملک کی ضروریات کے مطابق درست فیصلے کیا جا سکیں۔