دنیا کی ترقی میں اسلامی ممالک کا کردار بہت اہم ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلامی ممالک کمزور ہوتے ہیں اور ان میں اتحاد نہیں ہوتا تو دنیا میں امن کا قیام مشکل ہے

منگل 12 جون 2018 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسلامی ممالک میںمقیم کارکنان سے آن لائن خطاب میں کہاکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسلامی ممالک عالمی نظام کا ایک اہم حصہ ہیں اوردنیا کی ترقی میں اسلامی ممالک کا کردار بہت اہم ہے ۔اگر اسلامی ممالک کمزور ہوتے ہیں اور ان میں اتحاد نہیں ہوتا تو دنیا میں امن کا قیام مشکل ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین خواہش رکھتی ہے کہ تما م اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد ہو ۔اور اسلامی دنیا سے غربت دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہو لیکن بد قسمتی سے آج اسلامی دنیا مختلف چیلنجز کا شکار ہے مودی کی حکومت کشمیری عوام پر ظلم کررہی ہے ۔اسی طرح فلسطین روہنگیا کے مسلمان پر بھی ظلم ہو رہا ہے دنیا میں امن کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم ممالک کاآپس کے معاملات کے حل کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پریشان کن ہے ۔ تنازعات کا حل صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے ۔جنوبی ایشاء کی معاشی حوالے سے اہم خطہ ہے ۔امید ہے کہ شنگھائی کانفرنس خطے میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات پر توجہ کرئے گی ۔ سی پیک سے پاکستان اور چائینہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے ۔کچھ قوتیں سی پیک کوثبوتاژ کرنے کے لئے درپے ہیں ۔ایشائی ممالک کی ترقی اور امن کے لئے پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے