راولپنڈی ، میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں اور مئیر سردار نسیم کی نااہلی کے فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر رٹ پٹیشنزمنظور

منگل 12 جون 2018 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی مخصوص نشستوں اور مئیر سردار نسیم کی نااہلی کے فیصلہ کوکالعدم قرار دینے کے لیے دائر رٹ پٹیشنز کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کر دیا،عدالت عالیہ میں جاوید مغل ، نورین اختر،زرین کوثر اور گلفام وغیرہ نے تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی پر2017کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرکھا تھا،الیکشن کمیشن نے طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال کی درخواستوں پر مخصوص نشستوں کے انتخاب کالعد م قرار دیدیا تھا جبکہ فیصلے کے خلاف دائر پٹیشنز پر عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کر رکھا تھا،گزشتہ روز دوران سماعت پٹیشنرز کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن مجاز فورم نہیں تھاکامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے تھے جس کے بعد الیکشن ٹربیونل مجاز فورم تھاعدالت عالیہ نے دائررٹ پٹیشنز منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔