باجوڑ‘پاک فوج کی جانب سے درجنوں مستحق دیہاتی افراد میں سلائی مشینیں اور اعلیٰ نسل کی بکریاں تقسیم
علاقے میں مسجد کی تعمیر کیلئے چارلاکھ روپے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان
بدھ 13 جون 2018 12:43
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی ، کمانڈنٹ باجوڑ سکائوٹس کرنل رحمان قادر نے کہا کہ سلارزئی کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں ،نامساعد حالات اور مناسب موقعوں کے عدم فراہمی کے باوجود بھی انہوں نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اس نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج اور ایف سی نے ہمیشہ کوشش ہے کہ دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کوروزگار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کیلئے باعزت روزی کماسکیں۔
انھوں نے کہا کہ سلائی مشینوں اور اعلیٰ نسل کی بکریوں کی تقسیم کے انتخاب میں یہ بات خاص طور پر مدنظر رکھی گئی تھی کہ دیہاتی لوگوں کوباعزت روزگار فراہم کیاجائے۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدی علاقے کے لوگوں کی بھرپور تعاون کاشکرگزار ہے اور سلارزی کے سرحدی علاقوں کے عوام کی قربانیوں پر پاک فوج کو فخر ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین ملک خان فروش ، ملک شہاب الدین ، ملک نیاز او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اپنے ملک کا بھرپور دفاع کیاہے اور آئندہ بھی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور کسی تخریب کار کو برداشت نہیں کرینگے ۔ تقریب کے آخر میں درجنوں مستحق دیہاتی افراد میں سلائی مشینیں اور اعلیٰ نسل کی بکریاں تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر بریگیڈئیر عامر کیانی نے علاقے میں مسجد کی تعمیر کیلئے چارلاکھ روپے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.