فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

سیکٹر ایف 14 میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ موخر افتخار چوہدری نے سیکٹر آئی ایٹ میں پلاٹ سے انکار کردیا تھا ، رپورٹس

بدھ 13 جون 2018 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن ( ایف جی ای ایچ ایف ) نے ایف چودہ اور ایف 15 سیکٹر میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے کی درخواست موخر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افتخار چوہدری کو ان کے بطور چیف جسٹس کے عہدے کے دوران آئی ایٹ سیکٹر میں ایک پلاٹ پیش کیا گیاتاہم انہوں نے انکار کیا ہائوسنگ فائونڈیشن کئی سالوں سے سابق چیف جسٹس کو پلاٹ الاٹ کرنے کے لئے آپشنز پر غور کرتی آئی ہے جبکہ افتخار چوہدری نے بھی اس آفر سے فائدہ اٹھانے کی رضا مندی ظاہر کی ہے ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہائوسنگ فائونڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی کااجلاس گزشتہ دنوں ہوا اور اس پلاٹ الاٹمنٹ پر غور کیا گیا تاہم معاملہ موخر کردیا گیا افتخار چوہدری کو دو ہزار آٹھ میں گریڈ بائیس افسران کیلئے وزیراعظم معاونتی پیکج کے تحت کیٹگری ون پلاٹ پیش کیا گیا انہوں نے سپریم کورٹ ڈپٹی رجسٹرار کے ذریعے دو ہزار نو میں ایک خط کے ذریعے یہ آفسر مسترد کردی تھی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے افتخار چوہدری کی جانب سے ایف چودہ یا ایف پندرہ میں پلاٹ الاٹ کی درخواست پر غور کیا گیاتاہم اس معاملے کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا ایف جی ای ایچ ایف کے ڈائریکٹر جنرل وقاص محمود نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے اس معاملے پر غور کیا ہے لیکن معاملہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ایف چودہ زیر غور ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سیکٹر ابھی ڈویلپ نہیں ہوا ہے لہذا معاملہ کو موخر کرنا ہی مناسب ہے دریں اثناء ایف جی ای ایچ ایف کے ترجمان ساجد اسدی نے تصدیق کی ہے کہ افتخار چوہدری کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ پیش کیاگیا اور بعد ازاں موخر کیا گیا کیونکہ ایف چودہ اور ایف پندرہ سیکٹرز کی حالت ابھی واضح نہیں ہے۔